سوات پولیس کی کامیاب کاروائی، منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام


 ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور کے خصوصی احکامات پر معاشرے میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران ایس ڈی پی اُ و بادشاہ حضرت، ایس ایچ اُو تھانہ غالیگے اختر ایوب خان اور ان کے ٹیم نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر کاروائی کرتے ہوئے جہانزیب ولدغلام محمد،عدنا ن ولد محمد اسحاق سکنہ پشاور کے قبضہ سے 1560گرام ہیروین برآمد کرکے اُن کے خلاف تھانہ غالیگے میں ایف آئی آر درج کی ضلعی پولیس آفیسر سید اشفاق انور نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔

Comments