آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی اسد الدین اویسی نے رام جنم بھومی بابری مسجد کے تنازعے میں بھارتی سپریم کورٹ کافیصلہ مسترد کردیا ہے۔اسد الدین اویسی نے کہا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس بھارت کو ہندو راشٹرا بنانے کی راہ پر لے جارہے ہیں اور بھارتیہ جنتاپارٹی ایودھیا فیصلے کو اپنے اس مقصد کے حصول کیلئے استعمال کریگی۔
Comments
Post a Comment