او آئی سی کے سیکرٹری جنرل کاٹرین میں آتشزدگی کے واقعے پر پاکستان سے تعزیت کااظہار

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹریوسف بن احمدالعثیمین نے تیزگام ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے پر پاکستانی حکومت اورعوام کے ساتھ تعزیت کااظہارکیاہے۔
انہوں نے ایک بیان میں متاثرہ خاندانوں سے بھی تعزیت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔اُدھرسعودی فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی ٹرین سانحے پردکھ اورافسوس کااظہارکیاہے۔صدرعارف علوی کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلدصحت یابی کی دعاکی۔

Comments