امریکی صدر،افغان ہم منصب کی ٹیلی فون پر گفتگو

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اورافغانستان کے صدر اشرف غنی نے افغان امن عمل اورافغان سکیورٹی فورسز کی داعش اوردہشت گردی کےخلاف کارروائیوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ افغان صدرکے ترجمان صادق صدیقی کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔صدرٹرمپ نے کہا کہ افغان مسئلے کے مذاکرات حل میں افغان حکومت کی شمولیت ضروری ہے۔انہوں نےدو امریکی پروفیسروں کی طالبان کی حراست سے رہائی پر افغان حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا۔ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر نے صدر اشرف غنی کو امریکہ کے دورے کی دعوت بھی دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔

Comments