بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے والدین کو بھی کردار ادا کرنا چاہئے۔ریڈیو مذاکرہ

واحد استاد ہی کو بچے کا ذمہ دار ٹہرانا درست نہیں،تعلیم و تربیت کیلئے والدین کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا والدین اپنے بچوں پر توجہ کیلئے وقت دیا کریں اور گھر کے ساتھ ساتھ سکول میں بھی بچے کی خبر گیری کریں تو بچہ تعلیم پر توجہ دے گا اور اس کی تربیت بھی بہتر ہوگی ان خیالات کا اظہار پرنسپل ہائی سکول بنڑمینگورہ دلاور خان اور استاد محترم آفرین خان نے پختونخوا ریڈیو سوات کے پروگرام ”دسوات رنگونہ“ میں تعلیم کے موضوع پر مذاکرے میں کیا انہوں نے کہا کہ ہر بچے میں ٹیلنٹ موجود ہوتا ہے لیکن اسے توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اگر استاد کے ساتھ والدین بھی اپنے بچوں پر توجہ دیں تو وہ پڑھ بھی سکتا ہے اور مستقبل میں کامیابی بھی حاصل کرسکتاہے کچھ بچے پڑھنے میں کمزور ہوتے ہیں لیکن محنت اور توجہ سے وہ بھی سیکھتے ہیں اور عملی زندگی میں بہتری کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ ہی عام لوگ بھی اسمیں کردار ادا کرسکتے ہیں اپنے بچوں کے ساتھ دیگر بچوں پر بھی توجہ اور ان کو منفی سرگرمیوں سے روکھنے میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ہمارے سکول میں 700تک طلباء ہیں ان کو منظم رکھنے کے ساتھ ان کی پڑھائی و لکھائی اور تربیت پر توجہ دینا تمام اساتذہ اپنا فریضہ سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ سکول کے طلباء پڑھائی میں بہتر اور نمایاں پوزیشن لیتے ہیں اور چار مرتبہ صوبائی مقابلوں میں پوزیشن لینی والی سکول ہے ہم بھی سرکاری سکولز میں پڑھ کر یہاں تک پہنچے ہیں اور خوشی ہے کہ پڑھنے پڑھانے کا سلسلہ اسی تسلسل سے برقرار ہیں اور اب قوم کے بچوں کو پڑھارہے ہیں انہوں نے سرکاری اور شخصی سکولوں کے سوال پر کہا کہ سرکاری اور شخصی سکول میں زمین اور آسمان کا فرق ہے وہ ادارے ہیں جبکہ سرکاری تعلیمی ادارے ایک نظام ہے ہمارے سکول کے دروازے ہر بچے کیلئے کھلے ہیں اور شخصی سکولز کمزور طالب علم کو سکول چھوڑنے پر مجبور کرتے ہیں ان کے پاس قابل اور ذہین بچے ہوتے ہیں اور ہم کمزور کو قابل بنانے کیلئے کوشاں ہیں اور ہم نے ایسا کر دکھایا ہے کوئی بھی شخص ہمارے سکول کا دورہ کرسکتے ہیں اور انشاء اللہ ہر سرکاری سکول بہتر تعلم و تربیت کی درسگاہیں ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے جوبھی ادارہ چاہے سرکاری ہو یا شخصی کردار ادا کررہا ہوں وہ ملک و قوم پر احسان کررہاہے لہذا ہر کوئی اپنے استطاعت کے مطابق تعلیم کے فروغ کیلئے کوشش کریں تاکہ ہم بھی ترقیافتہ ملکوں کے صف میں کھڑے ہوکر ترقی وخوشحالی سے مستفید ہوسکیں۔

Comments

  1. بچوں کی تربیت کیسے کریں؟
    https://liveinfotime.com/family/kids-parenting/?preview=true&_thumbnail_id=1391

    ReplyDelete

Post a Comment