امریکہ اور ترکی نے ایف35جنگی طیاروں اورروس سےایس 400 میزائلوں کی خریداری کے معاملے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے ۔ ملاقات کے بعد ترک ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ترکی اور روس کے درمیان ایس 400 میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ امریکہ کیلئے ایک چیلنج ہے۔صدر ٹرمپ نے ترک ہم منصب سے ملاقات کوتعمیری قرارد دیتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ملک اس مسئلے کو مذاکرات سے حل کر لیں گے۔ترک صدر نے کہا کہ دونوں ملک ایف 35 جنگی طیاروں اور روسی میزائلوں کے معاملے کو صرف بات چیت سے ہی حل کر سکتے ہیں۔ رجب طیب اردوان کا فتح اللہ گولن کیخلاف کارروائی کامطالبہ بھی کیا۔
Comments
Post a Comment