عالمی فوجداری عدالت کی میانمارمیں روہنگیا مسلمانوں کےخلاف مبینہ جرائم کی مکمل تحقیقات کرانےکی منظوری

عالمی فوجداری عدالت نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مبینہ جرائم کی مکمل تحقیقات کرانے کی منظوری دی ہے۔عدالت نے یہ فیصلہ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کا نام ارجنٹائن میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جرائم سے متعلق ایک مقدمے میں شامل کئے جانے کے ایک روزہ بعد سنایا۔  2017 میں سات لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان نقل مکانی کر کے بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے تھے۔

Comments