وزیراعظم عمران خان نے پی ایم سٹیزن پورٹل پر درج کرائی گئی عوامی شکایات کا سد باب نہ کئے جانے کے اقدام کا نوٹس لیا ہے۔وزیراعظم کے دفتر کے مطابق تمام وزارتوں اور محکموں کو5رکنی کمیٹی تشکیل دینے اور30 دن کے اندر جائزہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمیٹی کی صدارت 20 ویں گریڈ کے افسر یا جائنٹ سیکرٹری کریں گے اور یہ تعینات کئے گئے افسروں کے جائزے کے بعد رپورٹ دے گی۔کمیٹی زیرالتواء اورنمٹائی گئی شکایات سمیت سٹیزن پورٹل پرتمام رپورٹ کے بارے میں پیشہ وارانہ غیرذمہ داریوں کی نشاندہی بھی کرے گی۔ کمیٹی اچھی اور بری کارکردگی کے ذمہ داروں کی نشاندہی کرے گی۔وزیراعظم کے دفتر نے اس سلسلے میں وزارتوں اور صوبائی محکموں کو خطوط لکھ دیئے ہیں۔وزیراعظم آفس نے نوٹ کیا ہے کہ شکایات کی باضابطہ تحقیقات، جواب اور دستاویزی ثبوت کے بغیر نمٹایا جا رہا ہے۔وزیراعظم آفس نے یہ بھی نوٹ کیا کہ متعلقہ محکمے شکایات کے ازالے میں غیر ضروری تاخیر کر رہے ہیں اور شکایات کے فیصلے غیر متعلقہ حکام کر رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment