Skip to main content
آرمی چیف سے ایران کے سفیر کی راولپنڈی میں ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایران کے سفیر مہدی ہنردوست نے راولپنڈی میں ملاقات کی۔ آرمی چیف نے پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے مہدی ہنردوست کی خدمات کو سراہا اور پاکستان میں خدمات انجام دینے پر شکریہ ادا کیا۔معزز مہمان نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک افغان سرحد کو پرامن بنانے کے لئے بھی پاکستان آرمی کی کوششوں کو سراہا۔ایرانی سفیر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔
Comments
Post a Comment