ایران: آیت اللہ علی خامنہ ای کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام سے انصاف پر مبنی رویہ اختیار کرے۔  تہران میں ڈاکٹر صدرحسن روحانی اور دیگر حکومتی اراکین سے ملاقات میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے امید ظاہر کی کہ بھارت منصفانہ رویہ اپنائے گااور کشمیر ی عوام پر جبر نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے ایران کی ترقی کی راہ میں رکاوٹوں میں اضافہ ہو سکتا ہے تاہم ملکی پیداور میں اضافہ دشمنوں کیخلاف مقابلہ کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔

Comments