سوات کے مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔پیسکو پشاور حکام

سوات کے مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی۔پیسکو پشاور حکام
 پیسکو پشاور کی جانب سے جاری شدہ اطلاع کے مطابق 132 کے وی اے گریڈمدین اور خوازہ خیلہ میں ضروری مرمت کے باعث ضلع سوات کے مختلف فیڈرز پر روزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک بجلی بند رہے گی مدین گریڈ سے راحت کوٹ اور مدین کے فیڈرز پر7، 8، 11، 15، 20، 23، 24 اور 27 نومبر کو روزانہ 8 تا 2 بجے بجلی کی ترسیل بند رہے گی جبکہ خوازہ خیلہ گریڈ سے چارباغ، چارباغ ایکسپریس، بنڈارہ، شن، خوازہ خیلہ، شانگلہ، شور، چپریال، شور ایکسپریس، درشخیلہ اور مٹہ فیڈرز پر10، 13، 17، 18، 21، 22، 25، 29 اور 30 نومبر 2019 ء کو روزانہ صبح 8 تا 2 بجے بجلی کی ترسیل بند رہے گی۔

Comments