افغانستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد کوشدیدغذائی قلت کاسامناہے:رپورٹ

اقوام متحدہ کی تحفظ خوراک کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ افغانستان میں ایک کروڑ سے زائد افراد کوشدیدغذائی قلت کاسامناہے اورافغانستان کی تقریباً ایک تہائی آبادی کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پرہنگامی امداد کی ضرورت ہے۔  رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ تقریباً چوبیس لاکھ چالیس ہزارافغانوں کوہنگامی صورتحال جبکہ ستترلاکھ نوے ہزارکوبحران کی صورتحال کاسامناہے۔

Comments