امریکہ اور جنوبی کوریا نے فوجی تعاون کو فروغ دینے سے اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے مشترکہ فوجی مشقیں روکنے اور امریکہ کو ایٹمی ہتھیاروں کی روک تھام کے حوالے سے بات چیت میں اپنا رویہ تبدیل کرنے کےلئے شمالی کوریا کی جانب سے بڑھتی ہوئی دھمکیوں کے بعد طے پایاہے۔ آج سیئول میں جنوبی کوریا کے ہم منصب جنرل Park Han Ki کے ساتھ ملاقات میں امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے چیئرمین جنرل مارک Milley نے جنوبی کوریا میں قیام پذیر امریکی فوجیوں کےلئے اخراجات بانٹنے کا مسئلہ اٹھایا۔
Comments
Post a Comment