پاکستان اقوام متحدہ کے روایتی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن کا چیئرمین منتخب

جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر خلیل ہاشمی کو بعض روایتی ہتھیاروں سے متعلق کنونشن کے رکن ممالک کے سالانہ اجلاس کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔  کنونشن ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق اہم لائحہ عمل پیش کرتا ہے جس کے تحت بعض روایتی ہتھیاروں پر پابندی عائد کی گئی ہے جو حریفوں کیلئے غیری ضروری مشکلات کا باعث بنتے ہیں اور ان سے شہری متاثر ہوتے ہیں۔  اسلام آباد میں دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا کنونشن کے سالانہ اجلاس کیلئے متفقہ طور پر بطور چیئرمین انتخاب عالمی برادری کی طرف سے ہتھیاروں کی روک تھام کے ذریعے بین الاقوامی سیکورٹی کے فروغ میں پاکستان کی پائیدار شراکت داری کا اعتراف ہے۔ یہ کثیرجہتی سفارتکاری میں پاکستان کے موثر کردار کی بھی توثیق ہے۔

Comments