یوکرین سکینڈل کی تحقیقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی رشوت ستانی کا اعتراف کر چکے ہیں، نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹس اراکین کانگرس کی سربراہی میں یوکرین سکینڈل کی تحقیقات میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی رشوت ستانی کا اعتراف کر چکے ہیں۔  وہ صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی پہلی سماعت کے بعد واشنگٹن میں ایک نیوز کانفرنس میں اظہار خیال کر رہی تھیں۔امریکی آئین کے تحت صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف قابل مواخذہ جرم کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جوہائیڈن کے خلاف جعلی تحقیقات کے اعلان کے بدلے میں فوجی امداد کی فراہمی یا انکاررشوت ستانی کے زمرے میں آتا ہے۔تاہم صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عائد الزام کی تردید کی ہے۔

Comments