جمیعت علماء اسلام کے پلان B کا آغاز ملاکنڈ ڈویژن سے ہوگیا۔ ملاکنڈ ڈویژن سے جے یو آئی (ف) کے کارکنان نے اکھٹا ہو کر پل چوکی چکدرہ کے مقام پر قومی شاہراہ پر رکاوٹیں ڈال کر ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔ روڈ بند ہونے سے ملاکنڈ ڈویژن کا ملک سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے اور ڈویژن کے تمام اضلاع ملاکنڈ، سوات، بونیر، دیر اپر، دیر لوئیر، چترال اور شانگلہ کے عوام مشکلات کا شکار ہوگئے ہیں، اب تک کی اطلاعات کے مطابق قومی شاہراہ پر سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیاں پھنس چکی ہیں جن میں مرد مسافروں کے ساتھ ساتھ خواتین وبچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود ہے۔انتظامیہ نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے لیویز فورس کی بھاری نفری موقع پر تعینات کردی ہے۔
Comments
Post a Comment