ترکی نے داعش کے گرفتار شدت پسندوں کی حوالگی کا عمل شروع کردیا

 ترکی نے داعش کے گرفتار شدت پسندوں کی حوالگی کا عمل شروع کردیا ہے۔  انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےصدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ کتنے شدت پسندوں کی واپسی ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ ترکی کی جیلوں میں  داعش کے بارہ ہزار سے زائد قیدی ہیں جبکہ ترکی نے شام میں 287 شدت پسندپکڑے تھے۔

Comments