جنوبی کوریا میں بدھ مذہب کے بڑے فرقے جوگی آرڈرکے صدرکی وزیراعظم سے ملاقات

جنوبی کوریا میں بدھ مذہب کےسب سےبڑےفرقےجوگی آرڈرکے صدروینریبل وون ہینگ نے بدھ بھکشوؤں کے ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان مختلف تہذیبوں کا گہوارہ اور تین بڑے مذاہب بدھ مت ، سکھ مت اور ہندو مت کے پیروکاروں کے لئے ایک مقدس مقام ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو بدھ مت کے تاریخی مقامات کے تحفظ اور فروغ کے لئے باہمی تعاون بڑھانا ہوگا۔وزیر اعظم نے وفد کو پاکستان کی جانب سے بابا گرو نانک کے 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر سکھ یاتریوں کے لئے کرتار پور صاحب راہداری کھو لنے کے اقدام سے آگاہ کیا۔ وفد نے عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہا۔

Comments