امریکہ نے عراق میں فریقین پرزوردیاہے کہ وہ صبروتحمل کامظاہرہ کریں۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے واشنگٹن میں اظہارخیال کرتے ہوئے عراق کی حکومت پرزوردیاکہ وہ مظاہرین کے جائزمطالبات سنے۔واضح رہے کہ عراق میں بے روزگاری اوربدعنوانی کے خلاف گزشتہ ماہ شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 250سے زائدافرادہلاک ہوچکے ہیں۔مظاہرین وزیراعظم عادل عبدالمہدی کوبرطرف کرنے کامطالبہ کررہے ہیں۔
Comments
Post a Comment