یورپی ممالک کی جانب سے وعدوں کی تکمیل ہی ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھتی ہے،ایران

ایران نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے میں شامل یورپی ملکوں کی جانب سے وعدوں کی تکمیل ہی 2015 کے ایٹمی معاہدے کو برقرار رکھ سکتی ہے۔ یہ بات عالمی اداروں کےلئے ایران کے سفیر Kazem Qarib Abadi نے ویانہ میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی کے ادارے کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے دوران کہی۔  ایرانی سفیر نے کہا کہ یورپ کو چاہیے کہ وہ ایران پرتنقید کرنے کی بجائے امریکہ کے غیرتعمیری کردار کی تشریح کرے جو موجودہ صورتحال کی اہم وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کے ساتھ مذاکرات کے دعوے محض سیاسی دکھاوا ہے تاکہ اپنی  عالمی ذمہ داریوں سے بچا جاسکے۔

Comments