وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دوطرفہ تعاون میں اضافے پر اتفاق کیا گیاہے۔دونوں رہنماؤں نےباہمی تعلقات اور خطے کے امور پر بات چیت کی ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ مغربی یرغمالیوں کی افغانستان میں رہائی مثبت پیشرفت ہے،پاکستان کو خوشی ہے کہ مغوی محفوظ اور آزاد ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مثبت پیشرفت میں تعاون پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا ۔وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ پاکستان افغان امن عمل کے حوالے سے پرعزم ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نےمشترکہ کامیابی کیلئے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے امریکی صدر کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ سو دن سے زیادہ ہو چکے ہیں اور اسی لاکھ کشمیری کرفیو کا شکار ہیں ۔وزیراعظم نے کہاکہ امریکی صدر تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے کاوشیں جاری رکھیں۔ دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

Comments