بنجمن نیتن یاہو پرتین الگ الگ مقدمات میں الزامات عائد کئے گئے

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پرتین الگ الگ مقدمات میں رشوت لینے، دھوکہ دہی اور حلف کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مبینہ طورپرامیرتاجروں سے تحائف وصول کئے اورذرائع ابلاغ کی مثبت کوریج حاصل کرنے کے لئے مراعات سے نوازا۔ا ن پر یہ الزامات ملک کے اٹارنی جنرل Avichai Mandelblit نے عائد کئے۔یہ الزامات اسرائیل میں اپریل اورستمبرمیں دوغیرنتیجہ خیزعام انتخابات کے بعد پیدا ہونیوالے سیاسی تعطل کے تناظرمیں لگائے گئے۔

Comments