پاک بحریہ کےجہازوں کی بین الاقوامی بحری مشق میں شرکت

پاک بحریہ کے شمشیر محافظ اور پی تھری سی سمیت بحری جہازوں نے بین الاقوامی بحری مشق میں شرکت کی ہے۔
 مشق آئی ایم ایکس 19 بحیرہ عرب، خلیج اومان اور خلیج فارس میں منعقد کی گئی۔
 پاک بحریہ کےترجمان کے مطابق اس مشق میں پچاس سےزائد ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی جس کا مقصد پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی مہارتوں میں بہتری لانا تھا۔
 ترجمان نے بتایا کہ اس مشق کے دوران پی این  ایس شمشیر اور پی این محافظ نے مسقط بحرین کا دورہ کیا۔

Comments