وزیراعظم عمران خان کل کرتارپورراہداری کاافتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان کل کرتارپورراہداری کاافتتاح کریں گے۔اس راہداری کے قیام کامقصد بھارت سے پاکستان کے ضلع نارووال میں کرتارپورکے مقام پرگوردوارہ ڈیرہ صاحب آنیوالے سکھ یاتریوں کو سہولت فراہم کرناہے۔
راہداری باباگرونانک دیوجی کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پرکھولی جارہی ہے جو منگل سے شروع ہورہی ہیں۔
یہ شاندارمنصوبہ خطے میں قیام امن اوربین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لئے عمران خان کی ہدایات پرشروع کیاگیا اوراس کے لئے فنڈز مکمل طورپر پاکستان نے فراہم کئے ہیں اوریہ سکھ برادری کے لئے ایک تحفہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے راہداری کے افتتاح اورگوروجی کے جنم دن کے موقع پرپاکستان آنیوالے سکھ یاتریوں کو ہرمکمن سہولت کی فراہمی کے لئے پاسپورٹ اورفیس کی شرائط ختم کردی ہیں۔
ابتدائی طورپربھارت سے یومیہ پانچ ہزارسکھ یاتریوں کی آمدمتوقع ہے۔

Comments