اقوام متحدہ کا تمام فریقوں پر ایران کے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کرنے پر زور

اقوام متحدہ نے تمام فریقوں پرزوردیاہے کہ وہ معاہدے کے تحت ایران کے ایٹمی معاہدے کی پاسداری کریں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک نے کہاکہ اقوام متحدہ یورینیم افزودگی کے حوالے سے ایرانی صدر کے اعلان سے آگاہ ہے۔انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ نے اپنے اس عزم کااعادہ کیا ہے کہ تمام رکن ممالک نے2015ء کے ایٹمی معاہدے کی حمایت کی ہے جو ایٹمی عدم پھیلائواورعلاقائی وعالمی امن وسلامتی کے حوالے سے ایک بڑی کامیابی ہے۔

Comments