سوات،مینگورہ کے نواحی علاقہ دنگرام میں باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ ،متعدد باراتی زخمی ،پولیس ذرائع کے مطابق وی سی دنگرام کے علاقے رشہ گٹہ میںسوزوکی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ، جنہیں فوری طور پر مقامی لوگوں نے سیدوشریف اسپتال کو منتقل کردیا ہے ، زخمیوں میں ایک شخص کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے، جبکہ گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا ہے۔
Comments
Post a Comment