تحریک انصاف کی کورکمیٹی کاملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اسلام آباد میں اجلاس ہوا اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو بھی کی گئی ۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت کے ایکسل لوڈ کی عملداری کے فیصلے کی موخری کو بھرپور سراہا گیا ہے اور بناسپتی گھی مل مالکان نے اس فیصلے کی روشنی میں بناسپتی گھی کی قیمتوں میں آئندہ کچھ دنوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ صوبائی حکومتیں صوبوں میں اشیائے خوردونوش کی عوام الناس کو کم سے کم قیمتوں میں دستیابی کو یقینی بنائیں ۔وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں کو ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے ذریعے ذخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں صوبہ سندھ اور صوبہ خیبر پختوانخوا  میں آٹے کے موجود سٹاک کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعظم نے آٹے کی قیمتوں پر نظر رکھنے اور اسکی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

Comments