شمالی کوریا نےکہاہے کہ اس نے جزیرہ نما کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حوالے سے تازہ بات چیت کی امریکی پیشکش کو مسترد کردیا ہے۔ شمالی کوریا کے ایٹمی مذاکرات کار کم میانگ گل نےایک بیان میں کہاہےکہ ان کے امریکی ہم منصب سٹیفن بیگن جنہوں نے گزشتہ ماہ سٹاک ہوم میں ایٹمی ہتھیاروں کےخاتمے سے متعلق ناکام مذاکرات کی مشترکہ قیادت کی ، نے ایک تیسرے ملک کے ذریعے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کی ہے۔ تاہم میون گل نے کہا کہ اس مسئلے کا مذاکرات کے ذریعے صرف ایسی صورت میں حل ممکن ہے کہ ہم امریکہ کے ساتھ کسی بھی مقام یا کسی بھی وقت بات چیت کےلئے تیار ہوں۔
Comments
Post a Comment