کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریا ض خان محسود کی زیر صدارت سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے اجلاس

کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ریا ض خان محسود نے مختلف محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار اور معیار پر توجہ دیں تاکہ عوامی ٹیکس سے حاصل ہونے والے رقوم کا صحیح استعمال ہوسکے وہ اپنے دفتر سیدو شریف سوات میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے انہوں نے ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا انہوں نے تما م متعلقہ محکموں کے سربراہان کو تمام پراجیکٹس بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی اجلاس میں ڈسٹرکٹ جیل سوات، ایگریکلچر یونیورسٹی سوات، وومن یونیورسٹی سوات، جہانزیب کالج سوات، محکمہ اریگیشن کے منصوبوں،سڑکوں کی تعمیر سمیت تمام چھوٹے بڑے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اجلاس میں چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان اور متعلقہ محکموں کے سربراہا ن نے شرکت کی۔

Comments