سوات کے ماڈل کورٹ نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کو سزائے موت اور پانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنا دیا
سوات کے ماڈل کورٹ نے قتل کے مقدمے میں ملوث ملزمان کو سزائے موت اور پانچ،پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا فیصلہ سنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سال 2018 میں مقتول سردار علی ولد مجیب اللہ کو بمقام شاہ روان پلازہ مینگورہ میں مجرمان حضرت بلال ولد محمد ولی اور ساجد حسین ولد عبدالوحید نے شدید اذیت کیساتھ قتل کیا تھا۔ قتل کے بعد مقتول کی لاش کو بوری میں بند کر کے فضاگٹ کے مقام پر دریا سوات میں پھینک دی گئی تھی مذکورہ واقعے کی خبر تمام اخبارات سمیت سوشل میڈیا پر زیر گردش رہی ،یہی وجہ تھی کہ عوام اس کیس کے فیصلے کا بے چینی سے انتظار تھا۔تاہم آج بتاریخ 12 نومبر فہیم نعیم ایڈوکیٹ ہائی کورٹ کی دلائل کی روشنی میں فاضل جج حاجرہ رحمان نے تعزیرات پاکستان کے دفعات 302،15AA کے تحت مجرمان حضرت بلال اور ساجد حسین کوسزائے موت اور پانچ،پانچ لاکھ روپے کے جرمانے کی سزائیں سنائی۔
Comments
Post a Comment