منیراکرم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی

منیراکرم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
انہیں ملیحہ لودھی کی جگہ تعینات کیاگیاہے جن کی تعیناتی کی مدت مکمل ہوگئی ہے۔منیراکرم سفارتی حلقوں کی ایک معروف شخصیت ہیں اور دوہزاردوسے دوہزارآٹھ تک چھ سال کے عرصے کے دوران عالمی ادارے میں پاکستان کے مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔وہ وزارت خارجہ میں بھی مختلف عہدوں پرفائزرہے اوربیلجیئم اورجاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک کے پاکستانی مشنزمیں خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Comments