پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس معاون اور اصلت کا مراکش کی کاسا بلانکا بندرگاہ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ افسروں کے ہمراہ کمانڈر سنٹر میری ٹائم سیکٹر اور کانسا بلانکا کے کمانڈر ملٹری ریجن سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی امور دوطرفہ بحری تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ مراکش کے حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور بحری سلامتی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ دورے کے اختتام پر دونوں ملکوں کے بحری جہازوں نے مشترکہ مشقوں میں بھی حصہ لیا۔
Comments
Post a Comment