سوات میں موٹرسائیکل چوری کرنے والا منظم گروہ سرغنہ سمیت چار افراد گرفتار، ایس ایچ او پولیس سٹیشن سیدوشریف فضل رحیم خان کی نگرانی میں سیدوشریف پولیس کی کارروائی کے دوران موٹرسائیکل چوری کرنے والی ایک منظم گروہ کے سرغنہ سمیت4ارکان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چوری ہونے والی 15موٹرسائیکلیں برآمد کردیں۔ پولیس نے 4ارکان زوہیب سکنہ اوڈیگرام، محمدیاسین سکنہ بلوگرام، اسرار سکنہ امانکوٹ اورکامران سکنہ امانکوٹ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔
Comments
Post a Comment