مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کیلئے حمایت امریکی پشت پناہی کی توثیق ہے،فلسطینی وزیراعظم

فلسطین کے وزیراعظم محمد Shtayyeh نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں اسرائیلی یہودی بستیوں کو قانونی قرار دینے کے امریکی فیصلے کی سخت مذمت کی ہے۔   فلسطینی خبر رساں ادارے Wafa  سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ اعلان وزیراعظم کی دوڑ کے آخری لمحات میں بنجمن نیتن یاہو کی حمایت کی کوششوں کے علاوہ اور کچھ نہیں۔ حماس کے ترجمان Hazim Kasim نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اعلان اس بات کی تصدیق ہے کہ وہ فلسطینیوں اور ان کے حقوق پر حملوں میں اسرائیل کا شراکت دار ہے۔  انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بستیاں جنگی جرائم  ہیں جہاں زمین کے حقیقی مالکان کو طاقت کے زور پر بے دخل کرکےطاقت کے بل بوتے پر بستیاں قائم کی گئیں اور پوری دنیا سے یہودیوں کو لاکر وہاں بسایا گیا ہے۔

Comments