ترکی کا ترجیحی تجارتی معاہدے کیلئےپاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پراظہار رضا مندی

 ترکی نے ترجیحی تجارتی معاہدے کےلئے پاکستان کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
 ترکی کے وزیرخارجہ Mevlut Cavusoglu نے یہ آمادگی اقتصادی تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر امور خارجہ کے بارے میں پارلیمانی سیکرٹری عندلیب عباس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
 دونوں رہنمائوں نے اسلام کے حقیقی اور مثبت تشخص کے فروغ اور اس کےخلاف پروپیگنڈے کی روک تھام کےلئے پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کی جانب سے مشترکہ ٹی وی چینل کے قیام کے منصوبے کو جلد عملی شکل دینے پر بھی اتفاق کیا۔
ترک وزیر خارجہ نے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے پر پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔
 انہوں نے اپنے ملک کی جانب سے اس حوالے سے پاکستان کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

Comments