پاکستان مذاکرات کےذریعے تمام مسائل کاحل چاہتا ہے:صدر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرناچاہتا ہے ۔
آج لاہور میں انٹرنیشنل سٹوڈنٹ ویک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ، اس لئے ہمیں مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرناچاہیے ۔انہوں نے کہاکہ تعلیم ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردارادا کرتی ہے ۔صدر نے کہاکہ ہم نوجوانوں کو عصر حاضر کی جدید تعلیم فراہم کرکے ترقی کے اہداف کو حاصل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عالمی حدت دنیا کو درپیش ایک بڑا مسئلہ ہے اور ہمیں اس سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں ۔صدرنے کہاکہ ناانصافی اور نارواسلوک سے متعدد سماجی مسائل جنم لیتے ہیں اوراس سے لوگوں میں ذہنی تنائو اور اضطراب پیدا ہوتا ہے ۔

Comments