نیشنل بینک آف پاکستان مینگورہ پرانچ میں جشن عید میلادالنبیﷺ کے حوالے سے ایک اہم تقریب منعقد ہوا اس موقع پر نیشنل بینک کا سالگرہ بھی منایا گیا تقریب میں ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات سید اشفاق انور نے بھی بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ نیشنل بینک کے ریجنل چیف داود جان خان، ریجنل مینیجر حبیب اللہ، پرنچ مینیجر / وائس پریزیڈنٹ شوکت علی سمیت تمام عملہ بھی موجود تھا تقریب میں مقررین نے حضرت محمد ﷺ کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضرت محمد ﷺ تمام دنیاکیلئے رحمت اللعالمین تھے تقریب میں اجتماعی دعا کی گئی جبکہ آخر میں بینک کے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
Comments
Post a Comment