سلامتی کونسل کا ریاض معاہدے کا خیرمقدم

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن کی حکومت اور جنوبی عبوری کونسل کے درمیان ریاض معاہدے کا خیرمقدم کیا ہے ۔ایک اخباری بیان میں سلامتی کونسل کے ارکان نے اعتراف کیا کہ یہ معاہدہ یمن کیلئے جامع سیاسی حل کی جانب ایک مثبت اوراہم قدم ہے ۔سلامتی کونسل کے ارکان نے بات چیت کے ذریعے سیاسی حل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جس میں یمن کے تمام دھڑوں کے اختلافات اور جائز تحفظات کو دور کرنے کیلئے جامع مذاکرات میں تمام فریق شریک ہوئے ۔انہوں نے تمام فریقوں پرزوردیا کہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ میں یمن کی حکومت اور حوثی باغیوں کے درمیان ہونے والے سٹاک ہوم معاہدے پر مکمل عملدرآمد جاری رکھا جائے ۔

Comments