اڑھائی
ملین روپے لاگت کا منصوبہ جی او سی ملاکنڈ ڈویژن کی زیرسرپرستی تین ماہ کی قلیل
مدت میں مکمل ہواکور کمانڈر 11کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کی ہدایت پر
چترال میوزیم میں شمسی توانائی کا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔ شمسی توانائی
سسٹم اور اے سی انورٹرز پر مشتمل یہ منصو بہ اڑاھائی ملین کی لاگت سے چترال سکاؤٹس
کی زیرنگرانی تین ماہ کی قلیل مدت میں مکمل ہوا۔رواں سال جولائی کے مہینے میں کور
کمانڈر 11کور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت
جاری کی تھی کہ چترال میوزیم کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کیلئے جدید تقاضوں سے ہم
آہنگ ایک سولر سسٹم جلد از جلد نصب کیا جائے جس پر چترال سکاؤٹس نے پاک فوج کے
ٹیکنیشز اور (ED)
انرجی کمپنی کے تعاون سے منصوبے پر انتہائی مہارت اور
سرعت سے عمل کیا۔اس موقع پر چترال سکاؤٹس کے کمانڈر نے کہا کہ پاک ارمی اگر ایک
طرف وطن عزیز کی سرحدوں کے تحفظ کیلئے تن من کی قربانیاں دے رہی ہے تو دوسری طرف
عوام کی فلاح و بہبود کیلےٗ کوشاں ہے۔ پاک آرمی ہمیشہ پاکستان کی ترقی میں اپنا
کردار ادا کرتی رہے گی۔ اس موقع پر چترال کی عوام نے انتہائی خوشی اور مسرت کا
اظہار کیا اور پاک آرمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے چترال میوزیم
کو پروموٹ کرنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ فونسز پر فخر اور اس سے بے
پناہ محبت ہے اور عوام ہر محاذ پر پاک آرمی کے ساتھ کھڑی ہے۔
Comments
Post a Comment