وزیراعظم عمران خان نے عوام کی بہبودکیلئے سرکاری املاک کو مکمل طورپر بروئے کار لانے کے حکومتی عزم کا اظہارکیا ہے ۔وہ آج اسلام آباد میں پنجاب میں سرکاری اراضی کی فلاحی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔وزیراعظم نے کہاکہ ناکارہ اثاثوں سے حاصل ہونیو الی آمدن کو اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے اور روز گار کے مواقع پیداکرنے کیلئے استعمال کیاجائے گا ۔وزیراعظم نے پنجاب کوآپریٹو بورڈ آف LIQVIDATION کو املاک سے متعلق مقدمات جلد نمٹانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔
Comments
Post a Comment