عمران خان کاکرتارپور راہداری کھولنےکا اقدام تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائےگا:سدھو

بھارتی سیاستدان اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھ نے تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کرتار پور راہداری کھولنے کا اقدام تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔سدھو نے کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر کے چودہ کروڑ سکھوں کے دل جیت لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکندر اعظم نے دہشت پھیلا کر دنیا کو تسخیر کیا جبکہ عمران خان نے محبت سے یہ سب کچھ کیا۔نوجوت سنگھ نے کہا کہ اگر ایک بار گلے لگانے سے راہداری کھل سکتی ہے تو کئی بار گلے ملنے سے مزید مسائل حل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی شخصیت کی شاعرانہ کلام کے ذریعے تعریف کی۔

Comments