امریکی ارکان کانگریس نےانسانی حقوق کے بارے میں کانگریس کی سماعت کے دوران مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر ایک بار پھر تشویش ظاہر کی ہے۔ بھارتی نژاد خاتون رکن کانگریس پرمیلا جیاپال نے کہاکہ انہیں کشمیر میں بھارتی حکومت کے اقدامات پرگہری تشویش ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی کے ارکان شیلا جیکس پی ڈیوڈ Tron اور ڈیوڈ Cicilline نے بھی کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارت کی طر ف سے کئے گئے اقدامات پر کڑی تنقید کی۔بین الاقوامی مذہبی آزادی کے بارے میں امریکی کمیشن کی کمشنر Arunima Bhargava نے کہا کہ بھارتی حکومت کے اقدامات کے باعث مسلمانوں کے حقوق غصب ہورہے ہیں۔
Comments
Post a Comment