مواصلات کے وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصر سے لوٹی ہوئی رقوم کو برآمد کرنااور اسے عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کرنا وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے ۔حزب اختلاف کے احتجاجی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے آج ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف اپنے وسیع تر مفادات اور لوٹی ہوئی رقم بچانے کیلئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جمع ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے نہ کوئی بدعنوانی کی ہے اور نہ ہی اسے برداشت کرینگے۔
Comments
Post a Comment