بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے:پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی برادری کو مسئلہ کشمیر حل کرانے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہئے کیونکہ یہ تنازع دونوں ایٹمی قوتوں کے درمیان نقطہ اشتعال بن سکتا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر تجانی محمد بانڈے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے زائد عرصے سے فوجی محاصرے سے متاثرہ وادی کشمیر کی صورتحال اب مزید خراب ہو گئی ہے۔
منیر اکرم نے انہیں بتایا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کے ایک سو سے زائد روز سے جاری غیر انسانی کرفیو اور ہر قسم کی مواصلاتی پابندیوں اور کشمیریوں پر منظم انداز میں مظالم ڈھانے کے باوجود معمولات زندگی بحال نہیں ہو پائے اور مقبوضہ وادی میں خوف کا ماحول ہے۔انہوں نے ملاقات میں پائیدار ترقیاتی اہداف بالخصوص بھوک کے مکمل خاتمے پر توجہ دینےکے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد بھوک کا خاتمہ  خوراک کے تحفظ کا حصول، غذائیت کو بہتر بنانا اور پائیدار زراعت اور غیر قانونی رقوم کی منتقلیوں کی روک تھام کےلئے اقدامات کرنا ہیں۔

Comments