وزیراعظم کی صدارت میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے حوالے سے اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہونیوالےاجلاس میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میکنزم کو بہتر بنانے اور تجارت کو فروغ دینے کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، افغانستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کے لیے ٹرانزٹ ٹریڈ میں سہولت دینے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سرحدی سہولت اور انتظامات کا غلط استعمال نہ کیا جائے اور یہ پاکستانی صنعت کی ترقی میں رکاوٹ نہ بنے۔ وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ صنعت کی ترقی اور برآمدات کو بڑھانا حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے افغان حکام کے ساتھ ہم آہنگی سے پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ انتظامات کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زور د یتے ہوئے کہا کہ تجارت کو شفاف بنیادوں پر استوار کیا جائے اورمنفی عناصر کا سدباب کیا جائے ۔عمران خان نے ہدایت کی کہ مطلوبہ انتظامی اقدامات کی نشاندہی کرتے ہوئے تین دن کے اندر جامع منصوبہ پیش کیا جائے تاکہ شفاف انتظامات کو ممکن بنایا جا سکے۔

Comments