پاکستان برطانیہ بزنس کونسل نے کہاہے کہ موجود ہ حکومت کی مربوط اقتصادی پالیسیوں کے نتیجے میں پاکستان کی معیشت مستحکم اوربہترہورہی ہے۔لندن میں اے پی پی سے گفتگوکرتے ہوئے کونسل کے چیئرمین جولیان ہملٹن برنز نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں سرمایہ کاردوست پالیسیوں، معاشی استحکام اورترقی کے لئے کئے گئے اقدامات کوسراہا۔انہوں نے کہاکہ عالمی بنک کی حالیہ رپورٹ میں بھی اس بات کااعتراف کیاگیاہے کہ پاکستان کاروبارکوآسان بنانے کے حوالے سے ایک بہترملک کے طورپرسامنے آیاہے۔جولیان ہملٹن برنز نے کہاکہ پاکستان نے سرمایہ کاری کے بہترمواقع اور معیشت کے مختلف شعبوں میں ایک پُرامن ماحول کی پیشکش کی ہے۔انہوں نے برطانیہ سمیت غیرملکی سرمایہ کاروں پرزوردیاکہ وہ پاکستان میں پُرکشش اورمنافع بخش سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں۔
Comments
Post a Comment