ریاستوں اور سرحدی علاقوں کے وزیر صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن انداز میں پوری کریں گے اورموجودہ حکومت کے ویژن پر عملدرآمد کےلئے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لائیں گے۔ ارکان قومی اسمبلی رضا نصر اللہ گھمن اورخرم شہزاد نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دریں اثناء وزیراعظم سے بابر اعوان نے بھی ملاقات کی۔
Comments
Post a Comment