نیٹو کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج برسلز میں ہو گا جس میں دسمبر میں ہونے والے نیٹو رہنمائوں کے اجلاس کی تیاری خلاء سے متعلق پالیسی بوجھ بانٹنے اور تزویراتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
برسلز میں ایک نیوز کانفرنس میں نیٹو کے سیکرٹری جنرلJens Stoltenberg نے کہا کہ نیٹو کے وزرائے خارجہ فضا زمین سمندر اور سائبر کی طرح خلاء کو فعال حصہ سمجھنے پر اتفاق کریں گے۔ سٹولٹن برگ نے کہا کہ بریگزٹ کے بعد نیٹو کے80فیصد دفاعی اخراجات غیر یورپی اتحادی پورے کریں گے۔
Comments
Post a Comment