دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ سزا یافتہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں کی جائے گی۔
وہ آج اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن یادو کے بارے میں تمام فیصلے اس مقدمے میں عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو احترم دیتے ہوئے پاکستان کے قوانین کے مطابق کئے جائیں گے۔
بابری مسجد کے بارے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ اس فیصلے سے بھارت میں تمام مساجد اور مذہبی مقامات کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ گزشتہ ہفتےافتتاح کے دن بارہ ہزار سکھ یاتریوں نے کرتارپور کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کے تحت روزانہ پانچ ہزار سکھ یاتری کرتارپور کا دورہ کرسکتے ہیں جو اپنی رسومات کی ادائیگی کے بعد اسی روز واپس چلے جائیں گے۔
ترجمان نے افسوس کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں محاصرہ جاری ہے اور مواصلات کی مکمل بندش ہے۔
Comments
Post a Comment