عوامی مسائل کے حل کیلئے تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلئی میں کھلی کچہری کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے تحصیل کبل کے علاقہ کوٹلئی میں کھلی کچہری کے دوران متعدد عوامی مسائل کی بروقت حل کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں شہریوں نے نہر نیک پی خیل، محکمہ ہائے واپڈا، صحت، جنگلات، تعلیم، پبلک ہیلتھ، ہائی وے سمیت دیگر محکموں سے متعلق اپنے شکایات پیش کئے جن پر تفصیلی بحث کی گئی منعقدہ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر سوات، متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ابرار احمد خان وزیر، ڈی ایس پی کبل اکبر خان شنواری کے علاوہ سرکاری اداروں کے ضلعی و تحصیل افسران متعلقہ تحصیلدار اور دیگر افسران بھی موجود تھے اس موقع پر علاقے کے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے علاقائی مسائل بیان کئے جن میں ڈڈھرہ ایکسپریس وے پر بوسیدہ کلوٹ، نہر نیک پی خیل، میٹرریڈنگ اور بی ایچ یو ڈڈھرہ کے مسائل سر فہرست تھے میلہ گاہ پرائمری سکول کو پارسا کی جانب سے دو سال قبل گرانے اور دیگر گرلز سکولوں پر تفصیلی بحث ہوئی ٹیوب ویل، بجلی بلز میں بے قاعدگیوں، علاقے کے گرلز سکولوں کو مڈل کا درجہ دینے سمیت دیگر مسائل بھی ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں لائے گئے جس پر ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم نے بعض اہم مسائل موقع پر حل کرنے کیلئے موجود سرکاری اداروں کے افسران کو ہدایت دی جبکہ باقی مسائل پر احکامات بھی جاری کئے گئے اور کہا کہ ہم عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہی موجود ہیں عوام کے جتنے بھی مسائل ہم سے تعلق رکھتے ہیں وہ بروقت اور موقع پر حل کریں گے اور کسی کو شکایت کا موقع نہیں دینگے پرائمری سکول میلہ گاہ کی بلڈنگ دو سال قبل گرانے کی شکایت پر انہوں نے یہ معاملہ فوری طور پر حل کرنے کیلئے پارسا حکام کو طلب کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Comments